ابنا: آسٹریاکے اخباراسٹینڈرڈ نے اپنےحالیہ شمارےمیں لکھاہےکہ ایران کی جانب سےتہران کےایٹمی ری ایکٹرکےلئےایٹمی ایندھن کےراڈ کی پروڈکشن شروع کرنادنیاکےلئےحیرت انگیزہے ۔العربیہ ٹی وی نے بھی رپورٹ دی کہ فوردو سینٹری فیوج نئی نسل کےہیں اور نطنزکی ایٹمی تنصیبات کی بابت ان میں زیادہ سرعت ہے۔ لبنان کےالمنارٹی وی ، روئٹرنیوز، ایسوشی ایٹڈ پریس اور بہت سی عالمی وعلاقائی نیوزایجنسیوں نے بھی فوردو ایٹمی تنصیبات کےافتتاح کی خبردیتےہوئے اسےایٹمی راہ میں ایران کی ایک اور ترقی قراردیاہے۔ایران کی ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی ادارےکےسربراہ فریدون عباسی نےجنوبي ايران کے شہر ہرمزگان کي يونيورسٹي ميں ايٹمي صنعت کي پيشرفت کے سلسلے ميں منعقد ہونے والي انيسويں نمائش کي افتتاحي تقريب ميں کہا ہے کہ فوردو کي ايٹمي تنصيبات کے افتتاح کے ساتھ ہي ايران ايٹمي خدمات فراہم کرنے والے ممالک کي فہرست ميں شامل ہو گيا ہے اور وہ درخواست کرنے والے دوست ممالک کو ايٹمي ٹيکنالوجي فراہم کر سکتا ہے۔انہوں نے اسي طرح تہران کے ايٹمي ري ايکٹر کے ليے ايٹمي فيول راڈ کے پہلے نمونے کي پيداوار کو گروپ پانچ جمع ايک کے ساتھ مذاکرات کے موقع پر ايک مؤثر عنصر قرار ديا جو مذاکرات کي ميز پر بيٹھے فريقين کے درميان طاقت کے توازن کو ايران کے حق ميں تبديل کر سکتا ہے۔فریدون عباسی کےمطابق فوردو تنصیبات میں یورےنیم کوبیس فیصد، تین اعشاریہ پانچ فیصد اورچارفیصد تک افزودہ کرنےکی صلاحیت موجود ہے اوراس وقت ایٹمی انرجی کےتمام فیول سائیکل ایران میں انجام پارہےہيں۔فوردو میں یورےنیم کی افزودگی شروع ہونےکےساتھ ہی ایران دوایٹمی تنصیبات کاحامل بن چکاہے ۔ صوبہ اصفہان کی نطنزایٹمی تنصیبات ، تقریباآٹھ ہزارسینٹری فیوج کی حامل ہیں جویورےنیم کوتین اعشاریہ پانچ پانچ فیصدتک افزودہ کرتی ہے۔ اور فوردو جس میں تین ہزار سینٹری فیوج مشینیں نصب ہيں، یورےنیم کوتقریبابیس فیصد تک افزودہ کرنےکی صلاحیت پائی جاتی ہے۔دوہزار نوکےآغاز میں ہی ایران نےاعلان کیاتھاکہ تہران کاتحقیقاتی ری ایکٹرجو کینسرکےتقریبا آٹھ سومریضوں کےلئے ضروری ریڈیوایزوٹوپ فراہم کرتاہے ، ختم ہونےوالاہے اس کی فراہمی کےلئےبیس فیصد افزودہ یورے نیم کی ضرورت ہے۔تہران کےایٹمی ری ایکٹرکےلئےلازمی یورےنیم کی فراہمی میں مغربی ممالک کی خلاف ورزیوں اور اس سلسلےمیں مذاکرات کےلاحاصل ہونےکی بناپر ایران نےاعلان کیاکہ ایران کےایٹمی ماہرین یورےنیم کوبیس فیصدتک افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھتےہیں اور اس کےبعد ایران کےایٹمی انرجی کےادارےنے ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کوقم کے فوردو علاقےمیں یورےنیم کوافزودہ کرنےکی نئی ایٹمی تنصیبات کی خبردی اورفوردوایٹمی تنصیبات کی تعمیرکےبعدشروع سےہی ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کےانسپکٹروں نے اس کامعائنہ شروع کردیااس بنا پر فوردو سائٹ، این پی ٹی کی بنیاد پرایران اور ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کےدرمیان ہمہ گیرتعاون کی ایک مثال ہے۔ ایسےعالم میں جب مغربی ذرائع ابلاغ فوردو کےافتتاح اور ایران کی نئی ایٹمی ترقی کوایران اورگروپ پانچ جمع ایک کےدرمیان مذاکرات کانیاسلسلہ رکنےکاموجب قراردینےکی کوشش کررہےہيں ایران کےایٹمی انرجی کےادارے کےسربراہ فریدون عباسی نے مذاکرات کےآغاز پر تہران کےتحقیقاتی ری ایکٹرکےلئے ایٹمی ایندھن کےراڈ کےپہلےنمونوں کی پروڈکشن کومغرب کےساتھ ایران کےآئندہ مذاکرات میں موثرقراردیا جومذاکرات میں طاقت کاتوازن ایران کےحق میں موڑسکتی ہے۔
................. /169